السلام علیکم دوستوں آج تحریر گزار کو آئی ٹی دنیا سے جوڑے پورے پورے 15 سال ہوگئے ہیں
Name:  Alamgir.jpg
Views: 24
Size:  18.4 KB
سوچا کیوں نا اس بات کو آپ دوستوں سے ساتھ شئیر کیا جائے
اَب یہ تو آپ سب نے ہی بتانا ہے کہ ہمارے ساتھ آپ دوستوں کا سفر کیسا گزرا؟
ہم تو صرف اتنا عرض کریں گے کہ اس فورم پر جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہاں بہت کچھ تو نہیں پر کچھ کچھ سیکھانے کو بھی ملا
اس کے علاوہ بہت سے اچھے اچھے دوستوں کے ساتھ تعلق بنا اور بنا ہوا ہے
کچھ اپنی اپنی زندگیوں میں مصروفِ عمل ہوگئے اور
کچھ
بیگمات کو پیارے ہوگے
دل تو چاہ رہا ہے کہ دوستوں کے نام لکھوں کہ کون کون بہت قریب رہا پر یہ لسٹ بھی بہت لمبی ہوئی جاتی ہے
اس لئے کبھی سوچتا ہوں کچھ نا کچھ نام تو لکھوں پھر یہ سوچتا ہوں کیوں نا چپ رہوں
کیونکہ
بعض دوست تو ایسے رہے جن کے لئے جون الییاء کا شعر لکھا جاسکتا ہے
ہم کو یاروں نے یاد بھی نا رکھا
جون! یاروں کے یار تھے ہم تو

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ پاک آئی ٹی دنیا فورم اور اس سے منسلک سب لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
اور
آئی ٹی دنیا فورم کی انتظامیہ کو ہربُرے وقت، بُری تقدیر سے پناہ دے، دونوں جہانوں کی تمام تر بہتریاں، آسانیاں ، خوشیاں، کامیابیاں اور اپنا لطف و کرم ، فضل و رحم عطا کرے۔
آمین